خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی

by Other Authors

Page 249 of 465

خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 249

گزشتہ ۲۱ سالوں میں اللہ تعالیٰ نے جماعت کو ۱۴ ہزار ۱۳۵ مساجد بنانے کی توفیق عطاء فرمائی یا بنی بنائی ملیں۔مشن ہاؤسز کا قیام اسی طرح مشن ہاؤسز میں اس سال ۹۶ کا اضافہ ہوا ہے۔جو ہر براعظم میں بنے ہیں۔سوئٹزرلینڈ میں زیورک سے ذرا باہر تقریباًے ہزار مربع میٹر پر مشتمل ایک جگہ خریدی گئی ہے، جس میں ۱۵ کمروں اور دو ہال پر مشتمل ایک بلڈنگ بھی بنی ہوئی ہے۔جماعت احمد یہ یو کے کو بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس سال شیفیلڈ میں ایک بلڈنگ خریدنے کی توفیق ملی، جو اصل قیمت سے تین حصے کم قیمت پر ملی ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کی خاص تائید ہے۔اسی طرح جامعہ احمدیہ کے لئے ساڑھے سات لاکھ پونڈ خرچ کر کے بلڈ نگ خریدی گئی ، جہاں اب جامعہ احد یہ قائم ہے۔ترجمه قرآن کریم امسال تھائی لینڈ کی زبان تھائی میں ترجمہ قرآن کریم کی دوسری جلد (11ویں پارہ سے ۲۰ ویں پارہ تک ) طبع کی گئی ہے۔اس وقت تک جو تراجم قرآن کریم مکمل ہو چکے ہیں اور چیکنگ یا دیگر مراحل میں ہیں، گزشتہ سال ان کی تعداد ۱ ۲ تھی۔اس سال اُن میں ایک مزید کرغیزی ترجمہ شامل ہوگا ہے۔اس طرح تعداد ۲۲ ہو گئی ہے۔اور یہ طباعت کی تیاری میں ہیں۔جو تر جسے ابھی تیار کروائے جار ہے ہیں ان کی تعداد ۱۲ ہے۔کتب اور فولڈرز کتب اور فولڈر ز مختلف زبانوں میں ۷۴ کے قریب تیار کروائے گئے۔دوران سال بورکینا فاسو کی زبان مورے میں اسلامی اصول کی فلاسفی کا ترجمہ ہوا، رسالہ ” الوصیت کا نیپالی زبان میں ترجمہ ہوا اور اب تک رسالہ ” الوصیت از بانوں میں ترجمہ ہو کر چھپ چکا ہے۔تفسیر کبیر عربی جلد ششم اس سال شائع ہوئی ہے۔قرآن کریم کے مشکل الفاظ کی ڈکشنری بھی چھپ گئی ہے۔کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور سلسلہ کی متعدد کتب مختلف زبانوں میں ترجمہ کر کے شائع کی گئیں۔