خلافت کا عظیم الشان مقام و مرتبہ — Page 33
۳۳ پچھلوں کو پہلوں سے ملا دیا۔پس اس نعمت کی قدر کرنا اسے ہمیشہ یادرکھنا، اس سے استفادہ کرنا ہر احمدی کا فرض ہے پھر اس نعمت کے بعد خلافت کی نعمت بھی جاری فرمائی اور اس سے اخلاص و وفا کا تعلق رکھنا بھی ضروری ہے۔ہم جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر ایمان کا دعویٰ کرتے ہیں ہمارا فرض ہے کہ شرائط بیعت پر تقوی کے ساتھ عمل پیرا ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا تھا کہ تمہارے لیے دوسری قدرت کا دیکھنا بھی ضروری ہے۔جو لوگ کہتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ماننا ہی کافی ہے اور خلافت کی بیعت کی ضرورت نہیں وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ کیے گئے عہد سے باہر جانے والے ہیں۔۔۔۔۔۔آپ خوش قسمت ہیں جن کو خلافت کی بیعت کی توفیق ملی لیکن اس کے لیے تقویٰ کی بھی ضرورت ہے۔آج ہم نہ صرف خلافت احمدیہ کے سو سال پورے ہوتے ہوئے دیکھ رہے ہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کا مشاہدہ کرتے ہوئے کامیابیوں اور کامرانیوں کے جلو میں اسے آگے بڑھتے ہوئے بھی دیکھ رہے ہیں۔( الفضل انٹرنیشنل۔22 تا25 اگست 2008ء صفحہ نمبر 2) تاثرات خلافت احمد یہ صد سالہ جو بلی 2008ءصفحہ 181،180) حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: " آج جب میں دنیا کے کسی بھی ملک میں بسنے والے احمدی کے چہرے کو دیکھتا ہوں تو اس میں قدر مشترک نظر آتی ہے اور وہ ہے خلافت احمدیہ سے اخلاص و وفا کا تعلق۔چاہے وہ پاکستان کا رہنے والا احمدی ہے یا ہندوستان میں بسنے والا احمدی ہے۔انڈونیشیا اور جزائر میں بسنے والا احمدی ہے، بنگلہ دیش میں رہنے والا احمدی ہے۔آسٹریلیا میں رہنے والا احمدی ہے یا یورپ اور امریکہ میں بسنے والا