خلافت کا عظیم الشان مقام و مرتبہ — Page 32
۳۲ وو یہ دور جس میں خلافتِ خامسہ کے ساتھ خلافت کی نئی صدی میں ہم داخل ہو رہے ہیں انشاء اللہ تعالیٰ احمدیت کی ترقی اور فتوحات کا دور ہے۔میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کی تائیدات کے ایسے باب کھلے ہیں اور کھل رہے ہیں کہ ہر آنے والا دن جماعت کی فتوحات کے دن قریب دکھا رہا ہے۔میں تو جب اپنا جائزہ لیتا ہوں تو شرم سار ہوتا ہوں۔میں تو ایک عاجز ، ناکارہ ، نااہل، پر معصیت انسان ہوں۔مجھے نہیں پتہ کہ خدا تعالیٰ کی مجھے اس مقام پر فائز کرنے کی کیا حکمت تھی لیکن یہ میں علی وجہ البصیرت کہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ اِس دور کو اپنی بے انتہا تائید و نصرت سے نوازتا ہوا ترقی کی شاہراہوں پر بڑھاتا چلا جائے گا۔انشاء اللہ۔اور کوئی نہیں جو اس دور میں احمدیت کی ترقی کو روک سکے اور نہ ہی آئندہ کبھی یہ ترقی رکنے والی ہے۔خلفا کا سلسلہ چلتا رہے گا اور احمدیت کا قدم آگے سے آگے انشاء اللہ بڑھتا رہے گا۔“ الفضل انٹر نیشنل۔خلافت احمدیہ صد سالہ جوبلی نمبر 25 جولائی تا 7 اگست 2008 ، صفحہ 12) تاثرات خلافت احمدیہ صد سالہ جو بلی 2008 صفحہ 113،112) فرمایا: ”افراد جماعت خلیفہ سے بہت محبت رکھتے ہیں اور خلیفہ اُن سے بہت محبت رکھتا ہے اور وہ سب خدا سے محبت رکھتے ہیں۔انشاء اللہ یہ باہمی محبت ہمیشہ رہے گی۔“ (الفضل انٹر نیشنل 11 جولائی تا 17 جولائی 2008ء صفحہ 10 ) ( تا ثرات خلافت احمد یہ صد سالہ جو بلی 2008، صفحہ 127) خلافت کی گراں قدر نعمت کے حوالے سے پیارے آقا ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے چودہ سوسال بعد پھر ایک نعمت اتاری جس نے