خلافت کا عظیم الشان مقام و مرتبہ — Page 23
۲۳ حقیر ہو جائیں۔اگر مرکز نہیں ہوگا تو کمزور گرے گا، اگر مرکز نہیں ہوگا تو طاقتور اتنا آگے نکل جائے گا کہ باقی لوگ سمجھیں گے کہ یہ آسمان پر ہے اور ہم زمین پر ہیں ہمارا اور اس کا آپس میں واسطہ ہی کیا ہے لیکن نظام اسلامی میں آکر وہ ایسے برابر ہو جاتے ہیں کہ بعض مواقع پر امیر اور غریب میں کوئی فرق ہی نہیں رہتا۔“ خلافت على منهاج النبوة جلد 3 صفحہ 359-358) یہ خلافت اور تنظیم کی ہی برکت ہے کہ جماعت نے متعد دزبانوں میں قرآن کریم کے تراجم شائع کر دیئے ورنہ جماعت میں کوئی ایک فرد بھی ایسا مالدار نہیں جو ان تراجم میں سے ایک ترجمہ بھی شائع کروا سکتا۔اسی طرح کوئی فرد ایسا رسوخ نہیں رکھتا کہ وہ علیحدہ طور پر کسی زبان میں بھی قرآن کریم کا ترجمہ شائع کراسکتا لیکن اجتماعی صورت میں ہم اس وقت تک انگریزی ، ڈچ ، روی ،سپینش، پرتگیزی ، اٹالین، جرمن اور فرانسیسی زبانوں میں قرآن کریم کا ترجمہ کرواچکے ہیں۔۔۔ہماری نیت ہے کہ ہرا ہم زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ شائع کر دیں تاکسی زبان کا جاننے والا ایسا نہ رہے جو اس سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔“ خلافت على منهاج النبوة جلد 3 صفحہ 569) ضمناً یہاں واضح ہو کہ اب تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ کے زیر اہتمام شائع شدہ مکمل تراجم قرآن کریم کی تعداد 74 ہو چکی ہے۔سال 2015ء کے دوران سنہالی اور برمی زبان میں قرآن کریم کے مکمل تراجم شائع ہوئے ہیں۔الفضل انٹر نیشنل 25 ستمبر 2015 ء تا01/اکتوبر 2015ء) حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی فرماتے ہیں:۔