خلافت کا عظیم الشان مقام و مرتبہ

by Other Authors

Page 3 of 68

خلافت کا عظیم الشان مقام و مرتبہ — Page 3

یعنی سلمان فارسی ہمیں میں سے یعنی ہمارے اہل بیت میں سے ہے۔اس حدیث میں یہ اشارہ تھا کہ آنے والے مسیح و مہدی نے اہل فارس میں سے ہونا تھا اور اس طرح ضمنا وہ دوسری پیشگوئی بھی پوری ہوگئی جو مہدی کے متعلق کی گئی تھی کہ وہ اہل بیت میں سے ہوگا۔یوں آنحضرت سالی سلیم نے آخری زمانہ میں فارسی الاصل نسل میں سے اپنے ایک بروز کی پیشگوئی فرمائی اور مزید وضاحت بعض اور احادیث میں بیان فرمائی چنانچہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی یا یہ تم نے فرمایا: كَيْفَ أَنْتُمْ إِذَا نَزَلَ ابْنُ مَرْيَمَ فِيْكُمْ وَإِمَامُكُمْ مِنْكُمْ ( صحیح بخاری کتاب احادیث الانبیاء باب نزول عیسی ابن مریم ) یعنی تمہارا اُس دن کیا حال ہو گا جس دن ابن مریم تم میں نازل ہوگا اور تم جانتے ہو کہ ابن مریم کون ہے وہ تمہارا ہی ایک امام ہو گا اور تم میں سے ہی (اے امتی لوگو ) پیدا ہوگا۔ایک اور حدیث میں اس حقیقت کو بھی واضح فرمایا کہ یہی آنے والا مسیح امام مہدی بھی ہوگا یعنی مسیح و مہدی ایک ہی وجود کے دو نام ہوں گے چنانچہ فرمایا وَلَا الْمَهْدِقُ إِلَّا عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ ابن ماجہ باب شدة الزمان صفحه 257 مصری۔کنز العمال جلد 7 صفحہ 156) یعنی سوائے عیسی ابن مریم کے اور کوئی مہدی نہیں۔آنحضرت صلی نیا کی تم نے آنے والے اس امام کی بعثت کا وقت بھی بیان فرمایا کہ إِذَا مَضَتْ أَلْفُ وَ مِأْتَانِ وَارْبَعُوْنَ سَنَةً يَبْعَثُ اللَّهُ الْمَهْدِقَ ( النجم الثاقب جلد 2 صفحہ 209 ) یعنی جب ایک ہزار دوسو چالیس سال گزرجائیں گے تو اللہ تعالیٰ مہدی کو مبعوث