خلافت کا عظیم الشان مقام و مرتبہ

by Other Authors

Page 4 of 68

خلافت کا عظیم الشان مقام و مرتبہ — Page 4

فرمائے گا۔اس مسیح اور امام مہدی کا مقام ومرتبہ بیان فرماتے ہوئے آپ نے فرمایا کہ لَيْسَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ نَبِيٌّ يَعْنِى عِيسَى وَإِنَّهُ نَازِلٌ فَإِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَاعْرِفُوهُ (ابوداؤد کتاب الملاحم باب خروج الدجال ) یعنی آنے والے مسیح اور میرے درمیان کوئی اور نبی نہیں ہے اور مسیح ضرور تم میں نازل ہوگا پس جب وہ آئے تو تم اُسے دیکھتے ہی پہچان لینا۔صحیح مسلم کی ایک حدیث میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے آنے والے میسیج کو ایک ہی فقرہ میں بار بار نبی کے نام سے یاد فرمایا ہے چنانچہ فرماتے ہیں:۔وَيُحْصَرُ نَبِيُّ اللهِ عِيسَى وَاَصْحَابَهُ۔۔فَيَرْغَبُ نَبِيُّ اللهِ عِيسَى وَأَصْحَابُهُ ثُمَّ يَهْبِطُ نَبِيُّ اللَّهِ عِيسَى وَ أَصْحَابُهُ۔۔فَيَرْغَبُ نبى اللهِ عِیسَی وَ أَصْحَابُهُ إِلَى اللهِ۔۔۔الخ (مسلم باب ذکر الدجال) یعنی جب مسیح موعود یا جوج ماجوج کے زور کے زمانہ میں آئے گا تو مسیح نبی اللہ اور اس کے صحابی دشمن کے نرغہ میں محصور ہو جائیں گے۔۔۔پھر مسیح نبی اللہ اور اس کے صحابی خدا کے حضور دعا اور تضرع کے ساتھ رجوع کریں گے۔۔۔اور اس دعا کے نتیجہ میں مسیح نبی اللہ اور اس کے صحابی مشکلات کے بھنور سے نجات پاکر دشمن کے کیمپ میں کھس جائیں گے۔لیکن وہاں نئی قسم کی مشکلات پیش آئیں گی۔۔۔اور پھر مسیح نبی اللہ اور اس کے صحابی دوبارہ خدا کے حضور دعا کرتے ہوئے جھکیں گے اور خدا اُن کی مشکلات کو دور فرمادے گا۔اس حدیث میں آنحضرت صلی ہی ہم ایک ہی جملہ کے اندر مسیح موعود کے متعلق چار