خلافت کا عظیم الشان مقام و مرتبہ — Page 63
۶۳ خلافت کا فیضان خُدا کا یہ احسان ہے ہم پہ بھاری کہ جس نے ہے اپنی یہ نعمت اُتاری نہ مایوس ہونا گھٹن ہو نہ طاری رہے گا خلافت کا فیضان جاری نبوت کے ہاتھوں جو پودا لگا ہے خلافت کے سائے میں پھولا پھلا ہے یہ کرتی ہے اس باغ کی آبیاری رہے گا خلافت کا فیضان جاری خلافت سے کوئی بھی ٹکر جو لے گا وہ ذلت کی گہرائی میں جاگرے گا خدا کی یہ سنت ازل سے ہے جاری رہے گا خلافت کا فیضان جاری خدا کا ہے وعدہ خلافت رہے گی یہ نعمت تمہیں تاقیامت ملے گی مگر شرط اس کی اطاعت گزاری رہے گا خلافت کا فیضان جاری محبت کے جذبے وفا کا قرینہ اخوت کی نعمت ،ترقی کا زینہ خلافت سے ہی برکتیں ہیں یہ ساری رہے گا خلافت کا فیضان جاری الہی ہمیں تو فراست عطا کر خلافت سے گہری محبت عطا کر ہمیں دکھ نہ دے کوئی لغزش ہماری رہے گا خلافت کا فیضان جاری ( محترمہ صاحبزادی امتہ القدوس بیگم صاحبہ )