خلافت کا عظیم الشان مقام و مرتبہ — Page 62
۶۲ 66 کرو۔اطاعت ہو تو ویسی ہو۔باہم محبت اور اخوت ہو تو ویسی ہو۔غرض ہر رنگ میں ، ہر صورت میں تم وہی شکل اختیار کرو جو صحابہ کی تھی۔“ ( تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام جلد 2 صفحہ 246 تا 248 تفسير سورة النساء زیر آیت 60) پس اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ ہم نعمت خلافت کی کما حقہ قدر کرنے والے ہوں اور ہم اپنے عہد کو پورا کر سکیں اور زندگی کے آخری سانس تک وفا کے ساتھ خلافت سے چھٹے رہیں تا کہ یہ نعمت نسل در نسل ہمیں نصیب رہے۔آمین ! اللہ تعالیٰ ہم سب کو یہ بھی تو فیق دے کہ خلافت کی باتوں کو نہ صرف سننے والے ہوں بلکہ عمل کرنے والے بھی ہوں۔اللہ کرے کہ اللہ تعالیٰ کی منشاء کے مطابق ہم خلافت کے انعام کو سنبھالنے والے ہوں۔