خلافت کا عظیم الشان مقام و مرتبہ — Page 48
۴۸ ہر فرد جماعت کے لئے بھی ضروری ہے کہ وہ کامل اطاعت کرے۔جب ہر ایک کامل اطاعت کرے گا تو روحانی بلندیوں کی طرف ہمارے قدم انشاء اللہ بڑھیں گے۔(خطبہ جمعہ فرموده 06 جون 2014ء) الفضل انٹر نیشنل 12 جون تا 18 جون 2015ء،صفحہ 11) ہر ایک کے لئے اپنی اطاعت کے ماپنے کا یہ معیار ہے کہ کیا دل میں نور پیدا ہو رہا ہے؟ اطاعت سے روح میں لذت، روشنی آرہی ہے؟ اگر ہر ایک خود اس پر غور کرے تو وہ خود ہی اپنے معیار اطاعت کو پرکھ لے گا کہ کتنی ہے۔کس قدروہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت کر رہا ہے۔کس قدر وہ رسول کی اطاعت کر رہا ہے۔اور کس قدر مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ قائم کردہ نظام خلافت کی اطاعت کر رہا ہے۔اگر اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی اطاعت کے بعد کوئی نور حاصل نہیں ہوتا تو آپ نے فرمایا اس کا کوئی فائدہ نہیں۔حکومت وقت کی اطاعت سے امن اور سکون تو پیدا ہو گا لیکن روحانی روشنی اور لذت روحانی نظام کی اطاعت میں ہی دو ہے۔(خطبہ جمعہ فرمودہ 5 دسمبر 2014ء) ((الفضل انٹر نیشنل 12 جون تا 18 جون 2015 ، صفحہ 11)۔۔۔یاد رکھیں امراء بھی ، صدر ان بھی اور عہد یداران بھی اور ذیلی تنظیموں کے عہد یداران بھی کہ وہ خلیفہ وقت کے مقرر کردہ انتظامی نظام کا ایک حصہ ہیں اور اس لحاظ سے خلیفہ وقت کے نمائندے ہیں۔اس لئے ان کی سوچ اپنے کاموں کو اپنے فرائض کو انجام دینے کے لئے اسی طرح چلنی چاہئیے جس طرح خلیفہ وقت کی۔اور انہیں ہدایات پر عمل ہونا چاہیئے جو مرکزی طور پر دی جاتی ہیں۔اگر اس طرح نہیں کرتے تو پھر اپنے عہدے کا حق ادا نہیں کر رہے۔جو اس کے