خلافت کا عظیم الشان مقام و مرتبہ

by Other Authors

Page 46 of 68

خلافت کا عظیم الشان مقام و مرتبہ — Page 46

۴۶ چاہئیے۔اللہ کرے کہ آپ نیکی ، تقویٰ ، اخلاص اور اطاعت کا وہ عظیم الشان نمونہ بن جائیں۔۔۔میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اگر آپ تقویٰ پر قائم رہے، اگر آپ کا خلیفہ وقت سے عشق و وفا کا تعلق رہا اور نظام جماعت اور خلافت احمد یہ سے اطاعت اور احترام آپ کے دلوں میں موجزن رہا تو آپ اللہ تعالیٰ کے ان دائمی انعامات کے ہمیشہ حقدار بنے رہیں گے جن کا وعدہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں اپنے مومن بندوں سے فرمایا ہے۔اس کی برکت سے آپ کے دین و دنیا بھی سنور میں گے اور آپ کو تمکنت بھی نصیب ہوگی اور اس کی برکت سے آپ کے خوفوں کو خدا ہمیشہ امن میں بدلتا ر ہے گا۔مگر عبادت اور اعمال صالحہ شرط ہیں۔ان کو پیش نظر رکھیں اور خلیفہ وقت کی آواز پر لبیک کہنے کے لئے ہمیشہ مستعد ر ہیں تو کامیابیاں آپ کے قدم چومیں گی۔اور دنیا و آخرت کی ترقیات سے آپ کو سر فراز کیا جائے گا۔انشاء اللہ۔اللہ تعالیٰ آپ کو میری ان نصائح پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور آپ حقیقی رنگ میں اس مقدس بستی کا حق ادا کرنے والے بن جائیں۔آمین۔“ (رسالہ انصار اللہ قادیان ) ( خلافت احمدیہ صد سالہ جوبلی نمبر 2008 ، صفحہ 29) یا درکھیں۔۔۔اگر یہ دعویٰ کیا ہے کہ آپ کو خدا تعالیٰ کی خاطر خلافت سے محبت ہے تو پھر نظام جماعت جو نظام خلافت کا حصہ ہے اس کی بھی پوری اطاعت کریں۔“ الفضل انٹر نیشنل 15 جولائی 2005ء) اللہ اور رسول کی اطاعت اسی میں ہے کہ نظام جماعت کی عہدیداران کی اطاعت کرو، ان کے حکموں کو ، ان کے فیصلوں کو مانو۔اگر یہ فیصلے غلط ہیں تو اللہ