خلافت کا عظیم الشان مقام و مرتبہ — Page 35
۳۵ یہ نصیحت کرنا چاہتا ہوں کہ وہ خلافت کی برکات کو یا درکھیں۔اور کسی چیز کو یا درکھنے کے لئے پرانی قوموں کا یہ دستور ہے کہ وہ سال میں اسکے لئے خاص طور پر ایک دن مناتی ہیں مثلاً شیعوں کو دیکھ لو ، وہ سال میں ایک دفعہ تعزیہ نکال لیتے ہیں تا قوم کو شہادت حسین کا دن یادر ہے۔اسی طرح میں بھی خدام کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ سال میں ایک دن ” خلافت ڈے کے طور پر منایا کریں۔اس میں وہ خلافت کے قیام پر خدا تعالیٰ کا شکر یہ ادا کریں۔اور اپنی پرانی تاریخ کو دھرایا کریں۔اسی طرح وہ رؤیا کشوف بیان کئے جایا کریں جو وقت سے پہلے خدا تعالیٰ نے مجھے دکھائے اور جن کو پورا کر کے خدا تعالیٰ نے ثابت کر دیا کہ اس کی برکات اب بھی خلافت کے ساتھ وابستہ ہیں۔(الفضل یکم مئی ۱۹۵۷ء) خلیفہ وقت کی محبت و اطاعت اور ہماری ذمہ داریاں خلافت کے ساتھ وابستگی اور اس سے وفا اور محبت یہی ہے کہ خلیفہ وقت کے ہر حکم کی بر وقت تعمیل کی جائے اور اس کی ہر آواز پر لبیک کہا جائے اور اُس کے قدم پر قدم رکھ کر منازل طے کی جائیں۔چنانچہ اس الہی نظام سے منکر ، اس سے علیحدہ ہونے والوں اور اطاعت سے باہر نکلنے والوں کو قرآن مجید نے فاسق قرار دیا ہے۔حضرت رسول اکرم صلی ایم نے فرما یا کہ جو شخص اس حال میں مرا کہ اُس نے امام وقت کی بیعت نہیں کی وہ جاہلیت کی موت مرا۔(مسلم کتاب الامارۃ) خلیفہ کی بیعت کر کے پھر اگر ایک مبائع اُس کے احکام اور نصائح کے برطبق