خلافت کا عظیم الشان مقام و مرتبہ — Page 22
ہوتا۔۲۲ ( ملفوظات جلد 4 صفحہ 384) حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:۔ملائکہ سے فیوض حاصل کرنے کا ایک یہ بھی طریق ہے کہ اللہ تعالیٰ کے قائم کردہ خلفاء سے مخلصانہ تعلق قائم رکھا جائے اور ان کی اطاعت کی جائے۔۔تمہیں خدا تعالیٰ کی طرف سے نئے دل ملیں گے جن میں سکینت کا نزول ہوگا اور خدا تعالیٰ کے ملائکہ ان دلوں کو اُٹھائے ہوئے ہوں گے۔۔تعلق پیدا کرنے کے نتیجہ میں تم میں ایک تغیر عظیم واقع ہو جائے گا، تمہاری ہمتیں بلند ہو جائیں گی تمہارے ایمان اور یقین میں اضافہ ہو جائے گا ملائکہ تمہاری تائید کے لئے کھڑے ہوجائیں گے اور تمہارے دلوں میں استقامت اور قربانی کی روح پھونکتے رہیں گے۔پس سچے خلفاء سے تعلق رکھناملائکہ سے تعلق پیدا کر دیتا ہے اور انسان کو انوار الہیہ کا مہبط بنا دیتا ہے۔“ 66 خلافت علی منہاج النبوۃ جلد 3 صفحہ 392) اللہ تعالیٰ نے تمہیں خلافت کی نعمت عطا کی ہے جس سے وہ لوگ ( یعنی دوسرے مسلمان۔ناشر ) محروم ہیں۔اس خلافت نے تھوڑے سے احمدیوں کو بھی جمع کر کے انہیں ایسی طاقت بخش دی ہے جو منفردانہ طور پر کبھی حاصل نہیں ہوسکتی۔یوں تو ہر جماعت میں کمزور بھی ہوتے ہیں اور ایسے طاقتور بھی ہوتے ہیں جو ا کیلے تمام بوجھ کو اٹھا لیں مگر تمام افراد کو ایک رہتی سے باندھ دینا محض مرکز کے ذریعہ ہوتا ہے۔مرکز کا یہ فائدہ ہوتا ہے کہ وہ کمزور کو گرنے نہیں دیتا اور طاقتور کو اتنا آگے نہیں نکلنے دیتا کہ دوسرے لوگ اس کے مقابلہ میں