خلافت کا عظیم الشان مقام و مرتبہ

by Other Authors

Page 27 of 68

خلافت کا عظیم الشان مقام و مرتبہ — Page 27

۲۷ خلافت کے ساتھ وابستہ رہیں اور اپنی اولا دوں کو بھی یہی سبق دیتے رہیں اور اپنی دعاؤں ، اخلاص اور وفا کے ساتھ خلیفہ وقت کے مددگار بنے رہیں۔اللہ آپ سب کو اس کی توفیق دے۔آمین۔“ ( بحوالہ سوٹئیر خلافت احمدیہ صد سالہ جو بلی 2008 ء ) ( تحریک جدید انجمن احمدیہ پاکستان صفحه XVI) ”ہمارا یہ ایمان ہے کہ خلیفہ اللہ تعالیٰ خود بناتا ہے اور اس کے انتخاب میں کوئی نقص نہیں ہوتا۔جسے اللہ یہ کر نہ پہنائے گا کوئی نہیں جو اس کرتے کو اس سے اُتار سکے یا چھین سکے۔وہ اپنے ایک کمزور بندے کو چنتا ہے جسے لوگ بعض اوقات حقیر بھی سمجھتے ہیں مگر اللہ تعالیٰ اس کو چن کر اس پر اپنی عظمت اور جلال کا ایک ایسا جلوہ فرماتا ہے کہ اس کا وجود دنیا سے غائب ہو کر خدا تعالیٰ کی قدرتوں میں چھپ جاتا ہے۔تب اللہ تعالیٰ اسے اٹھا کر اپنی گود میں بٹھا لیتا ہے اور اپنی تائید و نصرت ہر حال میں اس کے شامل حال رکھتا ہے اور اس کے دل میں اپنی جماعت کا درد اس طرح پیدا فرما دیتا ہے کہ وہ اس در دکو اپنے درد سے زیادہ محسوس کرنے لگتا ہے اور یوں جماعت کا ہر فرد یہ محسوس کرنے لگتا ہے کہ اس کا دردر کھنے والا ، اس کے لئے 66 خدا کے حضور دعائیں کرنے والا اس کا ہمدرد ایک وجود موجود ہے۔“ روزنامه الفضل 30 مئی 2003 صفحہ 2) ( بحوالہ اخبار بدر خلافت احمد یہ صد سالہ جو بلی نمبر 2008 صفحہ 17)۔۔۔افراد جماعت کا خلافت سے تعلق اور خلیفہ وقت کا احباب سے تعلق ایک ایسا تعلق ہے جو دنیا داروں کے تصور سے بھی باہر ہے۔اس کا احاطہ وہ کر ہی نہیں دو حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے بڑا سچ فرمایا تھا کہ جماعت اور خلیفہ ایک ہی وجود کے دو نام ہیں۔بہر حال یہ تعلق جو جماعت اور خلافت کا ہے ان