خلافت حقّہ اسلامیہ

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 6 of 25

خلافت حقّہ اسلامیہ — Page 6

خلافت حقہ اسلامیہ 6 یعنی اگر تم سیدھے راستہ پر چلتے رہو گے تو خدا کا مجھ سے وعدہ ہے کہ جو دوسری قدرت یعنی خلافت تمہارے اندر آوے گی وہ قیامت تک منقطع نہیں ہوگی۔عیسائیوں کو دیکھ لوگ جھوٹی خلافت ہی سہی انیس سو سال سے وہ اس کو لئے چلے آرہے ہیں۔مگر مسلمانوں کی بدقسمتی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خلافت کو ابھی اڑتالیس سال ہوئے تو کئی بلیاں چھچھڑوں کی خواہیں دیکھنے لگیں۔اور خلافت کو توڑنے کی فکر میں لگ گئیں۔پھر فرماتے ہیں کہ تم خدا کی قدرت ثانی کے انتظار میں اکٹھے ہو کر دعائیں کرتے رہو۔(الوصیت ص۷) سوتم کو بھی چاہئے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ارشاد کے ماتحت دعائیں کرتے رہو۔کہ اے اللہ ! ہم کو مومن بالخلافت رکھیں۔اور اس کے مطابق عمل کرنے کی توفیق دیجیو۔اور ہمیں ہمیشہ اس بات کا مستحق رکھیو کہ ہم میں سے خلیفے بنتے رہیں۔اور قیامت تک یہ سلسلہ جاری رہے تا کہ ہم ایک جھنڈے کے نیچے کھڑے ہو کر اور ایک صف میں کھڑے ہو کر اسلام کی جنگیں ساری دُنیا سے لڑتے رہیں اور پھر ساری دنیا کو فتح کر کے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں گرادیں۔کیونکہ یہی ہمارے قیام اور مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کی غرض ہے۔قدرت ثانیہ سے مراد خلافت ہے:: یہ جو میں نے قدرت ثانیہ کے معنے خلافت کے کئے ہیں یہ ہمارے ہی نہیں بلکہ غیر مبائعین نے بھی اس کو تسلیم کیا ہوا ہے۔چنانچہ خواجہ کمال الدین صاحب لکھتے ہیں:۔حضور علیہ الصلوۃ والسلام کا جنازہ قادیان میں پڑھا جانے سے پہلے آپ کے وصایا مندرجہ رسالہ الوصیت کے مطابق حسب مشورہ معتمدین صدر انجمن احمد یہ موجودہ قادیان واقرباء حضرت مسیح موعود با اجازت حضرت ام المومنین کل قوم نے جو قادیان میں موجود تھی اور جس کی تعدا د اس وقت بارہ سوتھی والا مناقب حضرت حاجی الحرمین شریفین جناب حکیم نورالدین صاحب سلمہ کو آپ