خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ — Page 53
۵۰ میں خدا کی جب قسم کی تائید اور امداد کو اپنی آنکھوں سے دیکھ چکے ہو تم کو اس قتم کی امداد اور تائید کی توقع دریا میں بھی رکھنی چاہیئے تم سب دریا میں داخل ہو جاؤ۔اس پر اسلامی لشکر یہ دعائیہ کلمات پڑھتے ہوئے سمندر میں داخل ہوگیا يَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ يَا كَرِيمُ يَا حَلِيمُ - يَا أَحَدُ يَا صَمَدُ - يَا حَيُّ يَا مُحْيِ الْمَوْلى يَا حَى وَقَيُّومُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ يَا رَبَّنَا۔کوئی اُونٹ پر سوار تھا، کوئی گھوڑے پر کوئی خچر پیز کوئی گدھے پر اور بہت سے با پیادہ تھے سمندر کا پانی خشک ہو کر اس قدر رہ گیا کہ اونٹ اور گھوڑے کے صرف پاؤں بھیگتے تھے۔اسلامی لشکر ایسے آرام سے ہولناک دریا کو طے کر رہا تھا ہ گویا بھیگے ہوئے رہتے پر چل رہا ہے۔دارین میں کیسی کو یہ وہم و گمان بھی نہ تھا کہ مسلمان جہازوں اور کشتیوں کے بغیر اس طرح دریا کو پا پیادہ طے کرکے پہنچیں گے۔وہ غافل تھے کہ مسلمان وہاں پہنچے گئے اور دار بن پر اسلامی جھنڈا گاڑ دیا۔تاریخ کامل جلد ۲ ص بحوالہ اشاعت اسلام م ، من از مولوی محمد حبیب الرحمن صاحب ناظم دارالعلوم دیوبند) ۱۴۲ ہوں جہاں گر دہم میں پھر پیدا + سند باد اور پھر جہازی بخش سید الانبیاء کی امت کو : جو ہوں غازی بھی وہ نمازی بخش (المصالح الموعود ض) ارتداد اختیار کرنیوالے باغیوں پر فتح وہ باغی عناصر جو اسلام سے بالکل مرتد ہو کر اسلامی حکومت کا تختہ