خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ

by Other Authors

Page 93 of 131

خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ — Page 93

+ * ٩٠ اور ان کو تحریک کی کہ خلیفتہ الرسول کے لئے ایک مہاجر کی حیثیت سے خوراک اور لباس کا انتظام کر دیں اور جب کپڑے پرانے ہو جائیں تو واپس لے کر ان کے بدلہ میں نئے دے دیں۔چنانچہ ایسا ہی کیا گیا (سیرتِ حکمیہ جلد ۳ ۳۸ حضرت ابو بکر رض نے وفات سے قبل حضرت عائشہ ان سے فرمایا بیٹی کسی نے خلافت کے زمانہ میں بیت المال کا کوئی روپیر میبیہ نہیں لیا۔سادہ کھانا کھایا اور معمولی لباس پہنا مسلمانوں کی ملکیت میں سے میرے پاس صرف ایک حبشی غلام پانی لانے والا اونٹ، دودھ دینے والی اونٹنی، کھانے کا بڑا پیالہ اور یہ دھاری دار چادر ہے جیسے ہم سب اوڑھتے ہیں۔ان سب سے ہم نے دُور خلافت میں استفادہ کیا ہے جبکہ ہم مسلمانوں کے کام انجام دے رہے تھے۔اب میرے انتقال کے بعد یہ سب چیزیں حضرت عمر کو دے دینا۔چنانچہ آپ کے انتقال کے بعد حضرت عائشہ رہن نے یہ سب چیز بی حضرت عمر کو بھجوا دیں۔حضرت عمر زار و قطار رونے لگے اور فرمایا اللہ تعالیٰ ابو سنتر رحم و کرم کی بارشیں نازل کرے۔آپ نے مجھ پر ایک اور بوجھ لاد دیا ہے۔(تاریخ الخلفاء للسيوطى منه مترجم )۔۔ساتواں حوالہ حضرت مہدی موعود فرماتے ہیں :۔انہوں نے دنیا پرستوں کی طرح گمراہی کا راستہ اختیار کرتے