خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ

by Other Authors

Page 92 of 131

خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ — Page 92

اپنے وطنوں ، عزیزوں اور اپنے مال و متاع کو اللہ اور اس کے رسول کے لئے چھوڑا۔کفار کے ہاتھوں ہر طرح کی ایز اسہی شریروں کی شرارت سے گھروں سے بے گھر ہوئے لیکن پھر بھی انہوں نے اخبار و ابرار بن کر صبر کیا۔دولت و ثروت بے حد آئی لیکن انہوں نے اپنے گھروں کو سونے چاندی سے نہیں بھرا نہ اپنی اولاد ہی کے لئے سونے یا چاندی کا ورثہ چھوڑا بلکہ جو کچھ ملا اسے بیت المال میں دے دیا۔(ترجمہ شیر الخلافہ ملا) یکی خدا کے فضل و کرم سے حضرت مہدی موعود علیہ السّلام کے اِس ارشاد کے ایک ایک لفظ بلکہ ایک ایک نقطہ پر تاریخ اسلام کی بے شمار شہادتیں پیش کر سکتا ہوں مگر افسوس وقت اس کی اجازت نہیں دیتا اس لئے بطور نمونہ صرف دو ایک واقعات پر اکتفا کرتا ہوں۔حضرت علامہ جلال الدین سیوطی نے بحوالہ ابن سعد لکھا ہے کہ بیت خلافت کے دوسرے دن حضرت ابو بکر صدیق رض کچھ چادریں لئے بازار میں جا رہے تھے حضرت عمر رض نے عرض کیا کہاں تشریف لے جا رہے ہیں۔ارشاد فرمایا بیچنے کے لئے حضرت محمر رض نے کہا اب آپ مسلمانوں کے خلیفہ اور امیر المومنین ہیں یہ نہ کریں۔حضرت ابو بکر صدیق ہونے نہایت وقت بھرے دل سے فرمایا پھر میرے اہل و عیال کی گزر اوقات کیسے ہوگی ؟ حضرت بری امیرالمومنین کی زبان سے یہ دردناک جواب سنتے ہی حضرت ابو عبید ہم کے پاس پہنچے