خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ — Page 42
۳۹ طبع سوم ناشتر تاجر کتب خانہ اثنا عشری لکھنو) صحابہ رسول نے اس فرمان مبارک کی ایسے فدائیانہ رنگ میں تعمیل کی کہ حیرت آتی ہے۔انہوں نے اشکبار آنکھوں اور محزون ومجروج دلوں کے ساتھ آنحضرت کو نہ صرف حضرت عائشہ صدیقہ کے اُسی حجرہ میں دفن کیا جس میں آپ نے انتقال فرمایا تھا، بلکہ آپ کے جسد اطہر کو زیارت وغسل اور جنازہ کے وقت بھی اُس مبارک حجرہ اور مقام مقدس سے جدا کیا جانا برداشت نہیں کیا ور سب سے بڑھ کر یہ کہ انہوں نے حضور کے جنازہ کی صرف وہی منفرد اور مخصوص شکل اختیار کی جو حضور کے مقام امامت، مقام محمدیت اور مقام خاتمیت کے عین مطابق اور براہ راست حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی تجویز فرمودہ تھی جیسا کہ حضرت علامہ محمد باقر مجلسی مجتہد العصر نے جلاء العیون میں لکھا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے وصیت فرمائی تھی کہ : ور سب سے پہلے آدمیوں میں سے وہ مجھ پر نماز پڑھے جو میرے اہلبیت میں سے مجھ سے زیادہ نزدیک ہو۔اس کے بعد عورتیں اور لڑکے میرے اہلبیت میں سے اور ان کے بعد اور لوگ " ترجمہ جلاء العیون مث ، الخصائص الكبرى للسيوطى " جلد ۲ حث ۲۷ ، کامل ابن اثیر جلد ۳ ص ۱۳۲ ، طبری ،ص ۱۸۳ ۲۶۱ ما ثبت بالسنه از عبد الحق محدث دہلوی ص۳۶) حضرت علامہ محمد باقر مجلسی نے یہ بھی تحریر فرمایا ہے کہ : ر جناب امیر (سیدنا علی، دروازے کے آگے کھڑے ہوئے اور