خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ

by Other Authors

Page 43 of 131

خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ — Page 43

۴۰ حضرت پر نماز پڑھی۔بعد اس کے اصحاب کو اجازت دی کہ دس دس نفر داخل ہوتے اور گردو جنازہ کھڑے ہوتے تھے اور جناب امیر ان کے بیچ میں کھڑے ہو کر یہ آیت پڑھتے تھے إِنَّ الله وملا ايه يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تسلیما اور یہ لوگ بھی یہی آیت پڑھتے اور درود حضرت پر بھیجتے اور باہر آجاتے تھے یہاں تک کہ جمیع اہل مدینہ و اطراف مدینہ نے حضرت پر درود بھیجا ترجمہ اردو جلاء العیون جلد اول ص ) ۶۹۶ بعینہ یہی روایت حیات القلوب جلد ۲ ص میں اور حضرت محمد بن لعقوب کلینی کی کتاب الکافی کے صا (مطبوعہ ایران ) اور سیرت حلبیہ (جلد ۳ ۱۳۸۵، ص ۳۹ تالیف حضرت علی بن برہان الدین ) پر بھی موجود ہے۔اور حضرت علامہ سیوطی نے خصائص کبری متے ہیں اور حضرت عبد الحق محدث دہلوی نے ما ثبت بالسنہ صل۲۶ میں مزید لکھا ہے کہ حضرت علی نے صحابہ کرام کو بلا امام نماز جنازہ پڑھنے کی تلقین کی اور اس کی جو لطیف حکمت بیان فرمائی وہ آپ کی نکتہ آفرینی کا نقطۂ معراج تھا۔آپ نے فرمایا :- هُوَا مَا مُكُمْ حَيَّا وَمَيْتًا " هُوَاِمَامُدٌ (الخصائص الکبری جلد ۲ ما) کہ محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم زندگی میں بھی تمہارے امام تھے اور وفات کے بعد بھی تمہارے امام ہیں (لہذا آپ کی نماز جنازہ کے وقت کوئی اور امام نہیں