خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ

by Other Authors

Page 94 of 131

خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ — Page 94

۹۱ ہوئے اپنے بیٹوں کو جانشین مقرر نہ کیا اور نہ امراء ورؤساء کی طرح ناز و نعمت کی طرف مائل ہوئے بلکہ اس دُنیا میں فقر وزہد کا جامہ اوڑھ کر زندگی بسر کی۔بخد یہ لوگ مختیم انصاف اور عدل تھے۔بخدا کی قسم اگر انہیں ناجائزہ مال کی بھری ہوئی وادی بھی مل جاتی تو وہ اس پر بالکل نہ تھوکتے اور اگر انہیں سونے کے پہاڑ دے دئیے جاتے یا ان کے لئے ساتوں زمینیں سونے کی بنادی جاتیں تو وہ کبھی بندہ حرص و ہوا بن کر ان کی طرف نظر اٹھا کر نہ دیکھتے۔جو بھی پاک و حلال بال انہیں ملا وہ انہوں نے خُدا کی راہ میں اور دین کے کاموں میں خرچ کر دیا پھر ہم کیونکر خیال کرسکتے ہیں کہ چند درختوں کی خاطر وہ دیگر گوشت رسول خاتون جنت حضرت سیدہ فاطمتہ الزہراء رضی اللہ عنہا کے حقوق کو غصب کرنے والے بن گئے۔(ترجمہ ستر الخلافہ صلا ، ص۱) اس سلسلہ میں شرح نہج البلاغہ (خطبات حضرت علی ) لابن الحديد جلد میں حضرت ابو بکر صدیق کا خلافت کے ابتدائی ایام کا یہ حقیقت افروز ۲۹۲ بیان موجود ہے کہ " فَوَ اللهِ لَقَرابَةُ رَسُولِ اللهِ اَحَبُّ إِلَى انْ اصلها من قرابتي واني وَاللهِ مَا الوكم من هذهِ الأموال التي كَانَتْ بَيْنِي وَبَيْنَكُم الا الخير ولكني سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ يقول لا نورث ما تركناه صدقةً وانما يا كُل ال مُحَمَّدٍ مِنْ هذا المال والى وَاللهِ