خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ

by Other Authors

Page 89 of 131

خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ — Page 89

AY اس دیوار کو ایک ایسا مضبوط قلعہ بنا دیا جس کی دیواریں لوہے کی طرح مضبوط ہوں اور اس میں ایک فرمانبردار اور مطیع شکر جرار ہو۔(ترجمہ ستر الخلافہ مٹا) چوتھا حوالہ حضرت ابو بکر کی اور بھی خوبیاں اور متعدد برکات ہیں جن کو شمار کرنا مشکل ہے مسلمانوں کے سر آپ کے بار احسانات سے مجھکے ہوئے ہیں۔جس طرح اللہ تعالیٰ نے آپ کو ایمانداروں کے واسطے امن کا موجب بنایا اور کفر و ارتداد کی آگ کو ٹھنڈا کرنے کا ذریعہ بنا یا اسی طرح آپ کو قرآن کریم کا حامی اول اور خادم اول بھی بنایا اور آپ نے اللہ کی کتاب مبین کی اشاعت کی توفیق پائی۔آپ نے قرآن پاک کو جمع کرنے اور محبوب خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی تربیت کے مطابق اُسے مرتب کرنے میں اپنی تمام تر کوشش صرف کر دی۔دین کی تنخوار میں اور انکساری میں آپ کی آنکھیں اُبلتے چشمہ کا نظارہ پیش کرتیں۔له تاريخ الخلفاء للسيوطى ( ترجمہ میر الخلافه مث ) !