خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ

by Other Authors

Page 69 of 131

خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ — Page 69

1 ۶۶ سب فتوحات اس بات کا نتیجہ تھیں کہ اُن کے اسلاف متعد د نسلوں تک رومی فوجوں میں رہ پچکے تھے (مطالعہ تاریخ جلد عاما، حالانکہ تاریخ سے قطعاً یہ ثابت نہیں کیا جا سکتا کہ حضرت خالد بن ولید، حضرت ابو عبیدہ ، حضرت عمرو بن عاص یا بعد میں آنے والے مشہور مسلمان جرنیلوں نے اپنے اسلاف کی جنگی ہنر مندیوں سے کبھی کسی مرحلہ پر فائدہ اُٹھایا ہو۔جان ہے گاٹ گلب (MN BAGOT GLUBB JOHN) نے اپنی کتاب محمد کی سوانح اور آپ کا عہد" میں موب قبائل کے ارتداد اور ساتھ بغاوت کو ایک ہی چیز سمجھا ہے اور پھر اسے عالمی بغاوت ( UNIVERSAL REBELLION) کا نام دے کہ یہ دعا کیا ہے کہ اسے دعوت و تبلیغ سے نہیں خالص فوجی طاقت سے فرد کیا گیا۔The life and times of Muhammad p-367 By John Bagot glubb-Second impression 1970) مسٹر کلب کا یہ دعوئی بالکل خلاف حقیقت ہے چنانچہ جیسا کہ میں بتا آیا ہوں خلافت میدیق کے آغاز میں جو بے شمار لوگ از سیر نو اسلام میں داخل ہوئے وہ محض صحابہ رسول کی تبلیغی سرگرمیوں کا نتیجہ تھا جس میں کسی نوع کے سیاسی یا فوجی دباؤ کا ذرہ برابر عمل دخل نہیں تھا۔در اصل بات یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ میں اور آپکی وفات کے بعد کفار مکہ ، منافقین مدینہ اور قیصر و کسریٰ کی حکومتوں کی نگاہ میں