خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ

by Other Authors

Page 47 of 131

خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ — Page 47

سلام مودم باند صلی اللہ علیہ وسلم نے تیار کیا تھا اور جو جھنڈا رسول خدا نے باندھا اور تھا میں اُسے ہرگز نہیں کھولوں گا۔پیش کر جائے گا اور ضرور جائیگا۔(ایضا تاریخ کامل جلد ۳ ص ۱۲) جیش اسامہ اگر چہ انتہائی بے بسی کے عالم میں بھجوایا گیا تھا مگر وہ جہاں جہاں سے گزرا اُس نے مدینہ سے باہر ہر جگہ اسلامی حکومت کی دھاک بٹھا دی کیونکہ لوگوں نے اُسے دیکھ کر یہ زبر دست نفسیاتی تاثر کیا کہ اگر اہل مدینہ کے پاس طاقت اور قوت نہ ہوتی تو ایسے نازک وقت میں وہ اس لشکر کو ہر گز نہ بھجوا سکتے۔( تاريخ الخلفاء للسيوطى منه ) اللہ تعالیٰ نے حضرت ابو بکر صدیق کی دعاؤں اور مجاہد صحابہ کی قربانیوں کو شرف قبول بخشا اور اسلامی لشکر چند ماہ کے اندر اندر فتح و ظف کے پرچم لہرانا ہوا واپس مدینتہ النبی میں پہنچ گیا ہے خُدا کے پاک لوگوں کو خُدا سے نصرت آتی ہے جب آتی ہے تو پھر عالم کو اک عالم دکھاتی ہے جھوٹے مدعیان نبوت کا عبرتناک انجام خُدائے قادر و توانا جل شانہ کی تائید و نصرت کے اس عظیم نشان کے طور کے بعد حضرت سیدنا ابو بکر صدیق رہنے اپنی پوری توجہ اس نظم شورش اور سکے بغاوت کے استیصال کی طرف مبذول کر دی جس کو قیصر و کسریٰ کی حکومتوں کی پشت پناہی حاصل تھی اور جو منکرین نبوت محمدیہ منکرین خلافت اور منکرین زکوة