خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ — Page 44
۴۱ آیت استخلاف کی تیسری پیشگوئی معزز حضرات ! آیت استخلاف میں تیسری پیش گوئی یہ کی گئی تھی کہ نظام خلافت کی برکت سے دین اسلام کو تمکنت اور قوت و شوکت نصیب ہو گی اور خوف کی فضا امتن میں بدل جائے گی۔خدا کی یہ بات بھی کمال صفائی سے سراسر نا موافق اور مخالف حالات میں پوری ہوئی۔أم المؤمنين زوج النبي سیدہ حضرت عائشہ صدیقہ فرماتی ہیں :- تُونِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنَزَلَ بابِي بَكْرِ مَا لَوْ نَزَلَ بِالْجِبَالِ لَهَا ضَهَا ازالۃ الخفاء فارسی مقصد دوم صدا از حضرت شاہ ولی الله محدث دہلوی مطبوعہ مطبع صديقي بريلي و تاريخ الخلفاء للسيلولي م مترجم رسول اله صلی اللہ علیہ وسلم کے انتقال پر میرے باپ حضرت ابو بکر صدیق پر مصیبتیں پڑیں اور وہ کم دل پر نازل ہوئے کہ اگر وہ کسی پہاڑ پر پڑتے غم تو وہ بھی گر پڑتا اور پاش پاش ہو جاتا۔علامہ ابن خلدون (شهره آفاق مورخ اسلام ) اِس حالت کا نقشہ یوں کھینچتے ہیں کہ وَالمُسلِمُونَ العَلَم في الليلةِ الْمُنْطِرَةِ لِقِلَتِهِمْ وَكَثرَةِ عُدُو هِمْ وَ اظْلَامِ الْجَوَ بِفَقَدِ نَبِيهِمْ ( ابن خلدون جلد ۲ مشه )