خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ — Page 41
مرسم ولكن اشفقت من الفتنة ومالي في الإمارة من راحة لقد قلّدت امرًا عظيما مالی به من طاقة ولا يد الا بتقوية الله تعالى ( تاريخ الخلفاء للسيوطى من ، ما - سیرت حلبیہ جلد ۳ ۳۸) خدا کی قسم مجھے امارت و خلافت کی کبھی خواہش نہیں ہوئی۔نہ کبھی دن کو یہ خیال آیا نہ رات کو اور نہ یکں نے مخفی یا ظاہری طور پر یہ عہدہ اللہ تعالیٰ سے طلب کیا۔صرف فتنہ کے ڈر سے میں نے یہ نصب قبول کیا ہے۔مجھے اس خلافت کے قبول کرنے میں کوئی بھی راحت محسوس نہیں ہوئی بلکہ میرے سپرد ایسا کام کر دیا گیا ہے کہ میں اُسے محض اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی توفیق سے ہی انجام دے سکوں گا۔وصیت نبوی کے مطابق جنازہ اسلام میں خلافت کا با برکت نظام قائم ہو چکا تو حضرت ابوبکر صدیق اور دوسرے صحابہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تدفین کے اہم دینی فریضہ کی طرف متوجہ ہوئے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات سے قبل یہ فرمایا تھا کہ :- یکن وہاں دفن ہونگا جہاں میری روح قبض کی جائے گی ) ترجمہ جلاء العیون جلد ۱ - ۲ از حضرت علامہ محمد باقر مجلسی