خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ

by Other Authors

Page 36 of 131

خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ — Page 36

۳۳ نہ ہوگی۔خدائے واحد کا نام ماند نہ پڑے گا اور ہمیشہ خلیفۂ وقت (جو ایک وقت میں ایک ہی ہو سکتا ہے ) کے حکموں کے مطابق زندگی کے آخری سانس تک اسلام کی خدمات بجالاتے رہیں گے اور یہی معنے بیعت خلافت کے تھے اور ہیں۔پھیلائیں گے صداقتِ اسلام کچھ بھی ہو بھائیں گے ہم جہاں بھی کہ جانا پڑے ہمیں پروا نہیں جو ہاتھ سے اپنے ہی اپنا آپ حرف غلط کی طرح مٹانا پڑے ہمیں خلیفہ خُدا بناتا ہے بیعت خلافت صدیقی نے ثابت کر دیا کہ جس طرح ہمارے سید و مولی سید الر مسل حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم نے جنگ بدر میں سنگریزوں کی جو مٹھی چلائی اس کے پیچھے الہی طاقت کار فرما تھی (وَمَا رَمَيْتَ اذْرَميتَ وَلَكِنَّ الله رفی - انقال : (۱۸) اسی طرح اگر چہ حضرت ابو بکر صدیق کا انتخاب بظا ہر مومنوں نے کیا مگر حقیقتاً آپ کو خلافت کی قبا خدا نے اپنے دست قدرت سے پہنائی تھی سید نا حضرت علی المرتضی بہ شیر خدا نے اس حقیقت پر کیا پیارے اور مختصر فقرے میں روشنی ڈالی ہے :- " إنما الشورى للمهاجرين والانصارِ فان اجتمعوا على رجل وسموه را ما ما كان ذلك لِله رضى ا نهج البلاغہ ملا مطبوعه تهران ۱۳۰۲ هر و نهج البلاغه مترجم