خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ

by Other Authors

Page 68 of 131

خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ — Page 68

۶۵ اکبر خاں ، مگر ساتھ ہی بڑے معصومانہ انداز میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات پر اسلامی حکومت کے خلاف ہتھیار اُٹھانے والے باغیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہے اور یہ کہ کر چپکے سے اسلامی تاریخ کے جسم میں خنجر گھونپ دیتا ہے کہ پیغمبر عرب صلی اللہ علیہ وسلم کے خلفاء کا ذکر خود پیغمبر نے کبھی نہیں کیا تھا اور انہیں اس پہ غیر کی تعلیم کو جاری رکھنے کا کوئی حق نہ تھا متمدن غرب" اُردو ۳ مترجم سید علی بلگرامی) گستاؤلی بان بازنطینی عیسائی حکومت اور کسریٰ کی ایرانی حکومت کی خطرناک سازشوں پر پردہ ڈالنے کی خاطر یہ بھی لکھتا ہے کہ بہت ہی تھوڑے دنوں میں حضرت ابو نخرہ کو معلوم ہو گیا کہ سب سے عمدہ طریقہ ان نا اتفاقیوں کے بند کرنے کا یہ ہے کہ عربوں کو ملک سے باہر اپنی جیبی جنگ و جدال کی عادت کو کام میں لانے کا موقعہ دیا بھائے اور یہی خوش تدبیری ان کے بعد کے خلفاء نے بھی برتی اور جب تک یہ تدبیر بھاری رہی اسلام برابر ترقی کرتا رہا جس روز عربوں کیلئے دنیا میں کوئی ملک فتح کرنے کو باقی نہ رہا اُسی روز انہوں نے آپس میں خانہ جنگی شروع کردی۔(تمدن عرب ( ۱۳ ) گستاؤلی بان کا صاف مطلب یہ ہے کہ عہد صدیقی اور بعد کے خلفاء کی فتوحات محض عربوں کو خانہ جنگی سے بچانے کی جنگی چال اور سیاسی مہتھیار تھا جو قیصر و کسری کے خلاف جارحانہ طور پر استعمال کیا گیا۔نور فرمائیے کس درجہ بے ثبوت مہمل اور بے سروپا دعوی ہے۔اس ضمن میں آرنلڈ جے ٹائن بی نے ایک قدم اور بڑھا کہ یہ شوشہ چھوڑا ہے کہ عربوں کی