خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ

by Other Authors

Page 55 of 131

خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ — Page 55

۵۲ قائم نہ ہوسکے گا۔حضرت ابو بکر صدیق نے حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا یقیمتی مشور منظور فرما لیا اور ایک لشکر میں تو حضرت خالد بن ولید کو اور دوسرے میں حضرت اسامہ کو اپنا نائب بنا کر بھیج دیا۔(مشجر الاولیاء ص ۲۳) حضرت ابوبكر صديق " کا اصل مقصد چونگ کی بغاوت کے اڈوں کو ختم کرناتھا اِس لئے آپ نے سپہ سالاروں کو واضح الفاظ میں ہدایات جاری فرمائیں کہ باغیوں کی سرکوبی سے قبل ان کو کلمہ شہادت پڑھنے کی دعوت دیں اور اگر وہ یہ دعوت قبول کرلیں تو ان باغیوں کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی جائے۔حضرت ابو بکر صدیق کے سرکاری خطوط ما ، م ، م ، م ، خطا مولف خورشید احمد فاروق استاد ادبیات عربی دہلی یونیورسٹی ندوۃ المصنفین اردو بازار جامع مسجد دہلی لا طبع اول دسمبر ۲۶۱۹۶۰ صحابہ کی وحفظ نصیحت اور اس کے عمدہ اثرات " بغاوت کی جو چنگاریاں ابھر رہی تھیں وہ تو جنگی کارروائی کے نتیجہ میں بالکل ختم ہو گئیں مگر ارتداد کے عام اثرات کو صحابہ رسول نے وعظ و نصیحت سے مٹایا ، تفصیل کے لئے ملاحظہ ہو اہل کتاب صحابہ و تابعین از مولوی حافظ مجیب اللہ ندوی ۱۹۵۱ء) ان کے باطل شکن دلائل و براہین نے سینکڑوں قبائل اور ہزاروں نفوس کو جو اسلام سے دُور جا چکے تھے پھر سے اسلام میں داخل کر دیا۔