خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ

by Other Authors

Page 52 of 131

خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ — Page 52

۴۹ کوئی امتیاز نہیں کیا۔چنانچہ حضرت ابو بکر صدیق نے زکواۃ اور خلافت کے منکر باغیوں کی طرف پے در پے شکر بھیجوائے لشکروں کی راہ میں مشکلات کے پہاڑ آکھڑے ہوئے مگر اللہ تعالیٰ نے خشکی اور تری میں ایسے ایسے نشانات دیکھائے کہ مسلمان مجاہدوں کے ایمان کو تقویت ملی۔ان کے حوصلے بلند ہو گئے اور سب باغی ہتھیار ڈال دینے پر مجبور ہو گئے۔غازیان اسلام کے لئے نشانات چنانچہ تجرین کے باغیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مدینہ النبی سے ایک فوجی دسته حضرت علاء ابن الحضرمٹی کی سرکردگی میں بھجوایا گیا۔غازیان اسلام ایک لق و دق صحرا میں سے گزر رہے تھے کہ ان کے تمام اونٹ بے قابو ہو کر بھاگ گئے۔نہ کوئی اُونٹ رہا نہ تو شہ ، نہ توشہ دان نه خیمہ سب کا سب ریگستان میں غائب ہو گیا اور یقین ہو گیا کہ ہلاک ہو جائیں گے مگر اللہ تعالیٰ نے نہ صرف اُن اُونٹوں کی واپسی کا غیبی سامان کیا بلکہ عین اُس جگہ جہاں وہم و گمان بھی نہ تھا چشمہ جاری کر دیا۔۱۲۶ ۱۲۵، ص ۱۳ ناسر شریف اکیڈمی کراچی تاریخ طبری حصّہ دوم مترجم باغیوں کی بھاری جمعیت خیلی وار ہیں میں جمع ہو گئی تھی۔دار بن پر حملہ کرنے کے لئے جہازوں اور کشتیوں کی ضرورت تھی جو مسلمان شکر کے پاس موجود دینہ تھیں حضرت علاء الحضرمی نے لشکر اسلام میں خطبہ پڑھا کہ تم لوگ خشک میدان