خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ

by Other Authors

Page 28 of 131

خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ — Page 28

۲۵ آیت استخلاف میں دوسری پیشگوئی آیت استخلاف میں دوسری پیش گوئی یہ کی گئی تھی کہ وصال نبوی کے بعد ضلعت خلافت اُسی وجود کو پہنائی جائے گی جس کا اس نے قبل از وقت فیصلہ کر رکھا ہے۔قرآن مجید کی یہ دوسری پیشگوئی جس انتہائی نا موافق اور روح فرسا ماحول ہیں، پوری ہوئی اور خدائے قادر و توانا کی ازلی تقدیر جس کا انکشاف اس نے اپنے پاک سول نبیوں کے سردار محمدمصطفے صلی اللہ علیہ وسلم پر کیا معرض وجود میں آئی وہ اپنی ذات میں اسلام، قرآن مجید اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کا ابدی نشان ہے۔و حال نبوئی کا دردناک منظر نبیوں کے سرتاج ، رسولوں کے فخر حضرت محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال مبارک اُمت مسلمہ کی تاریخ کا سب سے دردناک حادثہ تھا جو قیامت کی طرح آن واحد میں ظاہر ہوا اور حشر بن کر عشاق رسول کے دلوں پر ٹوٹ پڑا۔یہ سوموار کا دن تھا اور پر وغیر شہید اللہ راجشاہی یونیورسٹی اور مولانا غلام رسول صاحب مہر کی تحقیق کے مطابق ۲۶ مٹی کی تاریخ تھی (اخبار" جنگ " کراچی ۲۸ ستمبر ۶۱۹۵۸ مث : رسول رحمت ۶۵۳ ناشر شیخ غلام علی اینڈ سنز لاہور طبع اول ۱۹۷۰ء) چشم فلک نے ایسا الم انگیز نظارہ کبھی نہ دیکھا تھا۔مدینہ النبی میں گہرام مچ گیا۔حضرت عبداللہ بن انہیں تو اس صدمہ سے نڈھال ہو کر انتقال ہی کر گئے (ما ثبت من السنه ۲۳ - ۲۳۰ از حضرت شاه عبد الحق