خلافت حضرت ابوبکر صدیق ؓ — Page 14
یں نے اُس وقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی جب الحضور سمیت صرف پانچ افراد سلمان ایک غلام ، دو عورتیں اور حضرت ابو جی۔حضرت علامہ طبرسی اپنی تفسیر مجمع البیان میں (آیت والسابقون الاولون من المهاجرين والانصار کی تفسیر میں تحریر فرماتے ہیں :- وَقِيلَ اَنَّ اَوَلَ مَنْ أَسْلَمَ بَعْدَ خَدِيجَةَ ابوبكر ر مجمع البیان سورۃ تو به تالیف ۱۲۶۸ هـ ) حضرت خدیجہ کے بعد سب سے پہلے اسلام لانے والے حضرت ابو بخر تھے۔ابن عساکر نے حضرت علی رض کے حوالہ سے اور عبد اللہ بن احمد نے اپنی کتاب " زوائد الزہد میں حضرت عباس کی زبانی لکھا ہے کہ حضرت ابو بکر کو اسلام لانے میں اولیت حاصل ہے ( تاريخ الخلفاء للسيوطي مش۵۷ حضرت ابن عباس کی یہ روایت بھی امام زرقانی نے لکھا ہے کہ آنحضرت نے غار ثور میں ابو بکر صدیق کے لئے جناب الہی میں دعا کی تو ساتھ ہی آپ سے فرمایا رَحِمَكَ اللهُ صَدَّقْتَنِي حِينَ كَذَّبَنِي النَّاسُ وَ نَصَرتَنِي حِينَ خَذَ لَنِي النَّاسُ وَامَنتَ فِي حِيْنَ كَفَرَ في النَّاسُ وَانَسْتَنِي فِي وَحْشَى (زرقانی جلد ۳۳۵ ) اسے ابو بنجر خدا تم پر نظر رحمت فرمائے تو نے اس وقت میری تصدیق کی جب سب لوگوں نے مجھے جھٹلا دیا ، تو نے اُس وقت میری مدد کا بیڑا اٹھایا جب لوگ مجھے بے یارومددگار چھوڑ گئے ، تو اُس