خلافت احمدیہ — Page 34
جانی قربانی کا وقت بھی آنے والا ہے۔۔۔۔جس دن کفر کو یہ معلوم ہو گیا کہ تم اسے دنیا سے مٹا دینے والے ہو وہ یقینا سختی سے تمہارا مقابلہ کرے گا اور تمہاری گردنوں ہیں ، تمہارے سینوں میں، تمہارے جگر میں خنجر گاڑ دے گا اور کفر اپنا پورا زور لگائے گا کہ اسلام کو قتل کر دے اور اسلامی عمارت کو منہدم کر دیے۔گو ابھی وہ دان دُور ہیں لیکن آہستہ آہستہ قریب آتے جاتے ہیں۔کوئی عمارت بھی ایک دن میں تیار نہیں ہوتی ایسے ہی یہ نہیں ہو سکتا کہ لوگ جمع ہو کر آئیں اور وہ کہیں کہ اگر تم میں سے پانچ ہزار آدمی اپنی گردنوں میں چھری پھیر لیں تو ہم اسلام کو قبول کر لیں گے بلکہ یہ قربانیاں آہستہ آہستہ دینی پڑیں گی پہلے ایک دو پھر آٹھ دس پھر پندرہ ہیں۔اسی طرح آہستہ آہستہ یہ تعداد بڑھتی چلی جاتی ہے۔آخر وہ دن آجاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو غلبہ عطا کرتا ہے اور گھر ہتھیار ڈال دیتا ہے : و الفضل استمبر 9 ص