خلافت احمدیہ

by Other Authors

Page 23 of 48

خلافت احمدیہ — Page 23

۲۳ " اللہ تعالیٰ جب کسی کو منصب خلافت پر سر فرانہ کرتا ہے تو اس کی دعاؤں کی قبولیت بڑھا دیتا ہے کیونکہ اگر اس کی دعائیں قبول نہ ہوں تو پھر اس کے اپنے انتخاب کی ہتک ہوتی ہے کیا ر منصب خلافت صدا مطبوعه امه از حضرت مصلح موعود اس ضمن میں حضرت مصلح موعود یہ دلچسپ واقعہ سنایا کرتے تھے کہ :- یکن ایک دفعہ چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کے ہاں بیٹھا ہوا تھا کہ کسی دوست نے ایک غیر مبائعے کے متعلق بتایا کرتی کہتے ہیں عقائد تو ہمارے ہی درست ہیں مگر دُعائیں میاں صاحب کی زیادہ قبول ہوتی ہیں۔گویا جیسے ابو ہریر نے کہا تھا کہ روٹی معاویہ کے ہاں سے اچھی ملتی ہے اور نماز علی کے ہاں اچھی ہوتی ہے اسی طرح اس نے کہا عقائد تو ہمارے ٹھیک ہیں مگر دعائیں ان کی قبول ہوتی ہیں ؟" خلافت راشده من از حضرت مصلح موعودو) تیسرا ذریعہ حضرت مصلح موعود نے سے فیض و برکت حاصل کرنے کے سلسلہ میں یہ بیان فرمایا کہ : جس کو خدا اپنی مرضی بتاتا ہے جس پر خدا اپنے الہام نازل فرماتا ہے جس کو خدا نے اس جماعت کا خلیفہ اور امام بنا دیا ہے اس سے مشورہ اور ہدایت حاصل کر کے تم کام کر سکتے ہو۔اس سے