خلافت احمدیہ

by Other Authors

Page 35 of 48

خلافت احمدیہ — Page 35

۳۵ مصلح موعودؓ کی جماعت احمدیہ کو قیمتی نصیحت الغرض سید نا حضرت المصلح الموعود خلافت کے معدہ کو عقیدت و احترام کی نگاہ سے دیکھنے، خلیفہ وقت کو قبولیت دعا کا مرکز سمجھنے ، اس سے عمر بھر فقید المثال مخلصانہ تعلق قائم رکھنے، اس کے ہر لفظ پر والہانہ طور پر لبیک کہنے اور اس کے حکم پر مالی و جانی قربانیوں کے لئے ہر زمانہ بلکہ ہر لمحہ اور ہر آن تیار رہنے کی ہمیشہ پر زور تلقین فرماتے رہے۔یہی نہیں حضور نے جماعت احمدیہ کو بار بار یہ وصیت فرمائی کہ وہ ہمیشہ خلافت سے وابستہ رہے۔مثلاً ۹۲ کہ میں فرمایا : تم خوب یا درکھو کہ تمہاری ترقیات خلافت کے ساتھ وابستہ ہیں اور جس دن تم نے اس کو نہ سمجھا اور اسے قائم نہ رکھا وہی دن تمہاری ہلاکت اور تباہی کا دن ہوگا لیکن اگر تم اس کی حقیقت کو سمجھے رہو گے اور اسے قائم رکھو گے پھر اگر ساری دنیا مل کر بھی تمہیں ہلاک کرنا چاہے گی تو نہیں کر سکے گی۔بے شک افراد مریں گے مشکلات آئیں گی۔تکالیف پہنچیں گی مگر جماعت کبھی تباہ نہ ہو گی بلکہ دن بدن مگر بڑھے گی اور اس وقت تم میں سے کسی کا مرنا ایسا ہی ہو گا جیسا کہ مشہور ہے کہ اگر ایک دیو کٹتا ہے تو ہزاروں پیدا ہو جاتے ہیں تم میں سے اگر ایک بارا