خلافت احمدیہ — Page 24
۲۴ جتنا زیادہ تعلق رکھو گے اسی قدرتمہارے کاموں میں برکت ہوگی اور اس سے جس قدر دور رہو گے اسی قدر تمہارے کاموں میں بے برکتی پیدا ہو گی جس طرح وہی شاخ پھل لا سکتی ہے جو درخت کے ساتھ ہو وہ کئی ہوئی شاخ پھل پیدا نہیں کر سکتی جو درخت سے جدا ہو اسی طرح وہی شخص سلسلہ کا مفید کام کر سکتا ہے جو اپنے آپ کو امام سے وابستہ رکھتا ہے۔اگر کوئی شخص امام کے ساتھ اپنے آپ کو وابستہ نہ رکھے تو خواہ وہ دُنیا بھر کے علوم جانتا ہو وہ اتنا بھی کام نہیں کر سکے گا جتنا بکری کا بکر وٹہ کر سکتا ہے ؟ الفضل ۲۰ نومبر م حت) خلیفہ وقت سے براہ راست تعلق اور وابستگی کے نتیجہ میں ہر مخلص اور سچے مومن کو یہ حقیقت خود بخود دل سے تسلیم کرنی پڑتی ہے کہ نظامیہ سلسلہ سب انسانوں سے بالا اور مقدم ہے۔چنانچہ حضرت مصلح موعود فرماتے ہیں :۔سلسلہ مقدم ہے سب انسانوں پر سلسلہ کے مقابلہ میں کیسی انسان کا کوئی لحاظ نہیں کیا جائے گا خواہ وہ کوئی ہو۔کوئی انسان بھی سلسلہ سے بالا نہیں ہو سکتا۔اسلام اور قرآن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بھی بالا ہیں اسی طرح احمدیت حضرت مسیح موعود علیہ السّلام سے بھی