خلافت احمدیہ — Page 25
۲۵ بالا ہے۔اسلام اور احمدیت کے لئے اگر ہمیں اپنی اولادوں کو بھی قتل کرنا پڑے تو ہم اپنے ہاتھوں سے قتل کر دیں گے مگر سلسلہ کو قتل نہ ہونے دیں گے۔۔۔احمدیت ایک ایسی دھا رہے کہ جو بھی اس کے سامنے آئے گا وہ مٹا دیا جائے گا اور جو بھی اس کے سامنے کھڑا ہوگا وہ ٹکڑے ٹکڑے کر دیا جائے گا۔خدا تعالے جس سلسلہ کو قائم کرنا چاہیے اس کی راہ میں جو بھی کھڑا ہو وہ مٹا دیا جاتا ہے اور یہ سلسلہ چونکہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے اس لئے اس کے مقابلہ میں کسی انسان کی پروا نہیں کی جائینگی خواہ وہ کوئی ہو۔سلسلہ مقدم اور غالب ہے ہر انسان پر یا الفضل ۱۵ جون ۱۹۴۳ م ص ) حضرت مصلح موعودؓ نے نظام ملا کے چوتھے ذریعہ پر روشنی ڈالتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ : دو میں یہ تسلیم کرتا ہوں کہ جو محبت جماعت احمدیہ کو اپنے امام سے اس وقت ہے اس کی مثال کیسی اور جگہ ملنا ممکن نہیں مگر باوجود اس کے میں یہ کہنے سے نہیں رک سکتا کہ وہ جذباتی ہے عملی نہیں۔ایسے کم لوگ ہیں جو اس محبت کو اس طرح محسوس کریں کہ جو لفظ بھی خلیفہ کے منہ سے نکلے وہ عمل کئے بغیر نہیں چھوڑنا ) (رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۳۷ ملا)