خلافت احمدیہ

by Other Authors

Page 15 of 48

خلافت احمدیہ — Page 15

حلفیہ اعلان اور عظیم الشان پیشگوئی حضور نے اس مشہور ٹرنکیٹ میں یہ خلفیہ اعلان بھی فرمایا کہ : میں خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں نے کبھی انسان سے خلافت کی تمنا نہیں کی اور یہی نہیں بلکہ خدا تعالیٰ سے بھی کبھی یہ خواہش نہیں کی کہ وہ مجھے خلیفہ بنا دے۔یہ اس کا اپنا فعل ہے یہ میری درخواست نہ تھی میری درخواست کے بغیر یہ کام میرے سپرد کیا گیا ہے اور یہ خدا تعالیٰ کا فعل ہے کہ اس نے اکثروں کی گردنیں میرے سامنے مجھے کا دیں جس طرح پہلوں کو بنایا تھا۔گوئیں حیران ہوں کہ میرے عیسا نالائق انسان اسے کیونکر پسند آگیا لیکن جو کچھ بھی ہو اس نے مجھے پسند کر لیا اور اب کوئی انسان اس گرفتہ کو مجھ سے نہیں اتار سکتا جو اس نے مجھے پہنایا ہے یہ خدا کی دین ہے اور کونسا انسان ہے جو خدا کے عطیہ کو مجھ سے چھین لے۔خدا تعالیٰ میرا مددگار ہوگا۔میں ضعیف ہوں مگر میرا مالک بڑا طاقتور ہے۔کہیں کمزور ہوں مگر میرا آقا بڑا توانا ہے میں بلا اسبا ہوں مگر میرا بادشاہ تمام اسبابوں کا خالق ہے۔نہیں بے مددگار ہوں مگر میرا رب فرشتوں کو میری مدد کے لئے نازل فرمائے گا انشاء اللہ۔میں بے پناہ ہوں مگر میرا محافظ وہ ہے جس کے ہوتے ہوئے کسی پناہ کی ضرورت نہیں یا (مٹ )