خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 616 of 644

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم) — Page 616

خلافة على منهاج النبوة ۶۱۶ جلد سوم رض حضرت معاویہ خلیفہ تھے یا بادشاہ؟ ( ملفوظات ۶ دسمبر ۱۹۴۶ء ) ایک دوست نے عرض کیا کہ حضرت معاویہؓ کے متعلق کیا عقیدہ رکھا جائے ، آیا وہ خلیفہ تھے یا بادشاہ؟ حضور نے فرمایا:۔ہم ان کو ایک نیک بادشاہ سمجھتے ہیں۔وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عزیزوں میں سے تھے اور آپ کے صحابہ میں شامل تھے لیکن جس خلافت کا آیت استخلاف میں وعدہ کیا گیا ہے اس میں وہ شامل نہ تھے۔یہ خلافت حضرت علی تک ہی رہی اور پھر ختم ہوگئی۔( الفضل ۳ امتی ۱۹۶۱ء )