خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم) — Page 614
خلافة على منهاج النبوة ۶۱۴ جلد سوم اسلامی خلفاء کے زمانہ میں عوام کی ضروریات زندگی کا خاطر خواہ انتظام ( ملفوظات فرموده ۱۵ ستمبر ۱۹۴۶ء بعد نماز مغرب ) ۱۵/ ستمبر ۱۹۴۶ء بعد نماز مغرب حضور نے اسلامی خلفاء کے زمانہ میں عوام کی ضروریات زندگی کے خاطر خواہ انتظام کے متعلق فرمایا : - اسلامی خلفاء کے زمانہ میں اس قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے یہ طریق جاری تھا کہ انہوں نے ہر ایک کے لئے غلہ ، کپڑا اور دوسری ضروریات زندگی کا خاطر خواہ انتظام کیا ہوا تھا اور ان کے زمانہ میں یہ طریق پوری تنظیم کے ساتھ جاری رہا۔حضرت عمرؓ کے زمانہ میں پورے طور پر مردم شماری کی گئی اور آپ نے فیصلہ فرمایا کہ ہر ایک کو اس کی ضرورت کے مطابق غلہ اور کپڑ ا سال بھر کے لئے دے دیا جائے۔اس کے نتیجہ میں وہ لوگ جن کے پاس زمینیں نہ تھیں وہ بھی نہایت فارغ البالی کے ساتھ دن بسر کرتے تھے کیونکہ وہ جانتے تھے کہ ہم بھو کے اور ننگے نہیں رہیں گے۔پہلے تو میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق یقینی طور پر نہیں جانتا تھا کہ آپ نے اس طریق کار پر عمل کیا تھا یا نہیں لیکن انہی دنوں جبکہ میں مولوی محمد یعقوب صاحب کو ترجمۃ القرآن کا دیباچہ لکھوا رہا تھا مجھے تلاش کرتے کرتے یہ حوالہ بھی مل گیا اور مجھے از حد خوشی ہوئی کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اسی پر عمل کیا ہے۔بحرین عرب کا ایک علاقہ ہے جو بہت خوشحال ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہاں تبلیغ کے لئے ایک مبلغ بھیجا۔اس نے وہاں اسلام کی تبلیغ کی جس کے نتیجہ