خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم) — Page 613
خلافة على منهاج النبوة ۶۱۳ جلد سوم بجائے اس کے کہ جرنیل کو دشمن کی فوج پر حملہ کرنے کا موقع دیا جائے اس کی اپنی فوج کے سپاہی اسے گھسیٹ کر کبھی ایک طرف لے جائیں اور کبھی دوسری طرف لے جائیں۔ظاہر ہے کہ سپاہی کا یہ کام نہیں کہ وہ جرنیل کو گھسیٹے بلکہ جرنیل کا یہ کام ہے کہ وہ سپاہیوں کو لے کر دشمن کی فوج کی طرف بڑھے اور ان سے مناسب کام لے۔میں یہ نہیں کہتا کہ تم سوالات کرنے سے بالکل رُک جاؤ مگر میں یہ ضرور کہتا ہوں کہ سوالات ایسے ہی ہونے چاہئیں جو اس مجلس کے مناسب حال ہوں اور جو دوسرے علماء سے نہ پوچھے جاسکتے ہوں۔اگر ایسے سوالات ہوں جن کے جوابات ہمارے سلسلہ کے دس ہیں بلکہ پچاس علماء دے سکتے ہوں تو اس مجلس میں وہ سوالات پیش کر کے وقت کو ضائع نہیں کرنا چاہئے“۔( الفضل ۷ جون ۱۹۴۵ء )