خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 606 of 644

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم) — Page 606

خلافة على منهاج النبوة ۶۰۶ جلد سوم عورت صدیق بن سکتی ہے عرض کیا گیا کیا صورت صدیق بن سکتی ہے؟ فرمایا :۔کیوں نہیں حضرت مریم اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہما دونوں صدیقہ تھیں۔صدیقیت ایک الگ مرتبہ ہے اور خلافت الگ۔خلافت میں بعض دفعہ بختی کی بھی ضرورت ہوتی ہے جو عموماً عورتوں میں نہیں اس لئے خلیفہ نہیں ہو سکتیں۔عورت قاضی بن سکتی ہے؟ عرض کیا گیا کیا عورت قاضی بن سکتی ہے؟ فرمایا:۔ہاں بن سکتی ہے۔اس پر عرض کیا گیا قاضی ہونے کی صورت میں حدود اور قصاص کے مقدمات میں عورت فیصلہ کرتے وقت کمزوری نہ دکھائے گی ؟ فرمایا:۔آگے اپیل کا دروازہ کھلا ہے۔عورت حاکم اعلیٰ نہیں بن سکتی ماتحتی میں درجے اور عہدے حاصل کر سکتی ہے۔یعنی عورت بادشاہ یا خلیفہ کے ماتحت کسی منصب پر مامو ہوسکتی ہے۔( الفضل ۱۷ دسمبر ۱۹۲۹ء ) جامع الترمذى كتاب الفتن باب متى يكون ظهر الارض خيرا من بطنها صفحه ۵۲۱ حدیث نمبر ۲۲۶۶ مطبوعہ ریاض ۱۹۹۹ء الطبعة الاولیٰ