خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم) — Page 607
خلافة على منهاج النبوة ۶۰۷ جلد سوم خلافت کے مدارج مولوی امام دین صاحب :۔خلافت بھی صد یقیت ہے؟ حضرت خلیفۃ المسیح الثانی خلافت کے متعلق درجے ہیں۔کوئی خلیفہ نبی ہوگا ، کوئی خلیفہ صدیق ، کوئی شہید اور کوئی صالح۔خلافت کے زمانہ میں بھی مسلمانوں کو ایک سخت غلطی لگی اور وہ یہ کہ لوگ سمجھ لیتے ہیں ہمارا سب بار ایک شخص پر پڑ گیا جو خلیفہ ہے۔حالانکہ خدا تعالیٰ نے ہر مومن کو خلیفہ بنایا ہے كُلُّكُمْ رَاعٍ وَكُلُّكُمْ مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ ، ہر مومن اپنے دائرہ میں خلیفہ ہے۔عہدہ والی خلافت تو ایک ہی کیلئے ہوتی ہے لیکن عہدہ کے بغیر خلافت ہر مومن کو حاصل ہے اور ہر خلیفہ کو یہ درجے حاصل ہو سکتے ہیں“۔( الفضل ۲ مئی ۱۹۳۳ء ) بخاری کتاب الاحكام باب قول الله تعالى أطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُول صفحه ۱۲۲۹ حدیث نمبر ۷۱۳۸ مطبوع رياض ١٩٩٩ء الطبعة الثانية