خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم) — Page 599
خلافة على منهاج النبوة ۵۹۹ جلد سوم حضرت معاویہ اور یزید خلیفہ نہ تھے ایک صاحب نے لکھا کہ ایک شیعہ نے ان سے سوال کیا کہ حضرت معاویہ اور یزید بھی خلیفہ تھے؟ کیا ان کی خلافت بھی آیت استخلاف کے ماتحت تھی ؟ مجھے اس کا کوئی تسلی بخش جواب نہیں آیا۔حضور مکلف ہوں کہ اس کا مفصل جواب لکھیں۔حضور نے جواب میں فرمایا معاویہ اور یزید کو کون خلیفہ کہتا ہے۔خلیفہ کے دو معنی ہیں ایک سلطان کے اور دوسرے اسلامی امیر کے۔وہ بمعنے سلطان خلیفہ بیشک تھے مگر اسلامی اصطلاح کے مطابق وہ خلیفہ نہ تھے کیونکہ جن شرائط کے ماتحت اس قسم کا خلیفہ ہوسکتا ہے وہ ان میں نہیں پائی جاتی تھیں“۔(الفضل ۱۳ نومبر ۱۹۲۲ء)