خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 571 of 644

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم) — Page 571

خلافة على منهاج النبوة ۵۷۱ جلد سوم تمام اضلاع کے امراء ۵۔تمام سابق امراء جو دو دفعہ کسی ضلع کے امیر رہ چکے ہوں گوانتخاب خلافت کے وقت امیر نہ ہوں۔( ان کے اسماء کا اعلان صدرانجمن احمد یہ کرے گی ) امیر جماعت احمدیہ قادیان۔ے۔ممبران صدر انجمن احمد یہ قادیان تمام زندہ صحابہ کرام کو بھی انتخاب خلافت میں رائے دینے کا حق ہوگا۔(اس غرض کے لئے صحابی وہ ہوگا جس نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو دیکھا ہوا اور حضور کی باتیں سنی ہوں اور ۱۹۰۸ء میں حضور علیہ السلام کی وفات کے وقت اُس کی عمر کم از کم بارہ سال کی ہو۔صدرانجمن احمد یہ تحقیقات کے بعد صحابہ کرام کے لئے سرٹیفکیٹ جاری کرے گی اور ان کے ناموں کا اعلان کرے گی ) حضرت مسیح موعو علیہ الصلوۃ والسلام کے اولین صحابیوں میں سے ہر ایک کا بڑا لڑکا انتخاب میں رائے دینے کا حقدار ہوگا بشرطیکہ وہ مبائعین میں شامل ہو۔( اس جگہ صحابہ اولین سے مراد وہ احمدی ہیں جن کا ذکر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ۱۹۰۱ء سے پہلے کی کتب میں فرمایا ہے (ان کے ناموں کا اعلان بھی صدرانجمن احمد یہ کرے گی ) ۱۰۔ایسے تمام مبلغین سلسلہ احمدیہ جنہوں نے کم از کم ایک سال بیرونی ممالک میں تبلیغ کا کام کیا ہو اور بعد میں تحریک جدید نے کسی الزام کے ماتحت انہیں فارغ نہ کر دیا ہو۔( ان کو تحریک جدید سرٹیفکیٹ دے گی اور اُن کے ناموں کا اعلان کرے گی ) ۱۱۔ایسے تمام مبلغین سلسلہ احمدیہ جنہوں نے پاکستان کے کسی صوبہ یا ضلع میں رئیس التبلیغ کے طور پر کم از کم ایک سال کا کام کیا ہو اور بعد میں ان کو صدرانجمن احمدیہ نے کسی الزام کے ماتحت فارغ نہ کر دیا ہو۔(انہیں صدر انجمن احمد یہ سرٹیفکیٹ دے گی اور اُن کے ناموں کا اعلان کرے گی ) مجلس انتخاب خلافت کا دستور العمل سید نا حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے مندرجہ بالا جملہ اراکین مجلس انتخاب خلافت