خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 555 of 644

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم) — Page 555

خلافة على منهاج النبوة جلد سوم ہمارے لئے یہ کوئی فخر کی بات نہیں کہ اپنی عقل پر ناز کریں اور دوسرے کی بے عقلی پر تمسخر اُڑائیں اور نہ یہ ہمارے لئے جائز ہے کہ ہم معمولی باتوں میں جن میں تیزی کی کوئی وجہ نہیں ہوتی تیز ہو جائیں اور ایسے فقرے استعمال کرنا شروع کر دیں جیسے ” میری تو سمجھ میں نہیں آتا فلاں دوست نے فلاں خلاف عقل بات کس طرح پیش کر دی‘ اگر کسی کو کوئی بات سمجھ میں نہیں آتی اور وہ دوسرے کو اس کی غلطی سے آگاہ کرنا چاہتا ہے تو اُسے یا درکھنا چاہئے کہ اُس مجلس میں جہاں خلیفہ موجود ہو دوسرے کو سبق دینا اور سکھانا خلیفہ کا کام ہے دوسرے کا کام نہیں“۔(رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء صفحه ۴ ۵ تا ۶ ۵ )