خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 487 of 644

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم) — Page 487

خلافة على منهاج النبوة ۴۸۷ جلد سوم قوم سے ڈر گیا اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بات ماننے کے لئے تیار نہ ہوا۔حضرت عمرؓ کا زمانہ آیا تو آپ کو حضرت ابو بکر سے بھی زیادہ رُعب حاصل ہوا۔قیصر صرف ان کی بات سنتا نہیں تھا بلکہ ساتھ ڈرتا بھی تھا کہ اگر میں نے اس کے مطابق عمل نہ کیا تو میرے لئے اچھا نہیں ہوگا اور کسری تو اُس وقت تک بالکل تباہ ہو چکا تھا۔حضرت عثمان کا زمانہ آیا تو ان کو بھی ایسا دبدبہ اور رعب حاصل ہوا کہ چاروں طرف ان کا نام گونجتا تھا اور ہر شخص سمجھتا تھا کہ مجھے امیر المومنین کے حکم کی اطاعت کرنی چاہئے۔اب جہاں تک دنیوی اعزاز کا سوال ہے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو وہ عزت حاصل نہیں ہوئی جوا بو بکڑا اور عمر اور عثمان کو حاصل ہوئی مگر پھر بھی یہ لوگ روحانی دنیا کے نجوم تھے شمس محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی تھے۔“ القدر: ۶ ( تفسیر کبیر جلد ۹ صفحه ۳۳۸ تا ۳۴۰) الوصیت روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۰۵ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن ۲۰۰۸ء