خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 393 of 644

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم) — Page 393

خلافة على منهاج النبوة ۳۹۳ جلد سوم رسول کریم ﷺ کے جانشینوں کی ذمہ داری سورۃ ھود کی آیت نمبر ۱۱۳ فَاسْتَقِمْ كَما امرت کی تفسیر کرتے ہوئے فرمایا :- اس آیت میں بتایا گیا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر صرف اپنی جان ہی کی ذمہ داری نہیں بلکہ آپ پر ایمان لانے والوں کی درستی بھی آپ کا کام ہے۔اور یہی ذمہ داری آپ کے جانشینوں اور آپ پر ایمان لانے والوں پر ہے۔کیفیت اور کمیت دونوں لحاظ سے یہ ذمہ داری اس قدر ہے کہ پڑھ کر دل کانپ جاتا ہے۔( تفسیر کبیر جلد ۳ صفحه ۲۶۳)