خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم) — Page 392
خلافة على منهاج النبوة ۳۹۲ جلد سوم سچے خلفاء سے تعلق ملائکہ سے تعلق پیدا کر دیتا ہے سورۃ البقرہ آیت ۲۴۹ جس میں تابوت کا ذکر ہے جسے فرشتے اُٹھائے ہوئے ہوں گے فرشتوں کی مدد اور فیوض حاصل کرنے کا ذریعہ بیان کرتے ہوئے حضور نے فرمایا :۔د وضمنی طور پر اس آیت سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ ملائکہ سے فیوض حاصل کرنے کا ایک یہ بھی طریق ہے کہ اللہ تعالیٰ کے قائم کردہ خلفاء سے مخلصانہ تعلق قائم رکھا جائے اور ان کی اطاعت کی جائے۔چنانچہ اس جگہ طالوت کے انتخاب میں خدائی ہاتھ کا ثبوت یہی پیش کیا گیا ہے کہ تمہیں خدا تعالیٰ کی طرف سے نئے دل ملیں گے جن میں سکینت کا نزول ہوگا اور خدا تعالیٰ کے ملائکہ ان دلوں کو اُٹھائے ہوئے ہوں گے۔گویا طالوت کے ساتھ تعلق پیدا کرنے کے نتیجہ میں تم میں ایک تغیر عظیم واقع ہو جائے گا، تمہاری ہمتیں بلند ہو جائیں گی ، تمہارے ایمان اور یقین میں اضافہ ہو جائے گا ملائکہ تمہاری تائید کے لئے کھڑے ہو جائیں گے اور تمہارے دلوں میں استقامت اور قربانی کی روح پھونکتے رہیں گے۔پس بچے خلفاء سے تعلق رکھنا ملائکہ سے تعلق پیدا کر دیتا ہے اور انسان کو انوارِ الہیہ کا مہبط بنا دیتا ہے۔( تفسیر کبیر جلد ۲ صفحه ۵۶۱)