خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 386 of 644

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم) — Page 386

خلافة على منهاج النبوة ۳۸۶ جلد سوم قطع تعلق کر لو اور اُ سے اس ذریعہ سے ایسا کر دو کہ گویا وہ مقتول ہے۔اسی طرح ایک اور حدیث میں ہے إِذَا بُریعَ لِخَلِيفَتَيْنِ فَاقْتُلُوا الْآخِيْرَ مِنْهُمَا أَى ابْطِلُوا دَعْوَتَهُ وَاجْعَلُوهُ كَمَنْ مَاتَ لے کہ جب دو خلیفوں کی بیعت کی جاوے تو آخری کو قتل کر دو یعنی اُس کی دعوت کی طرف کان نہ رکھو بلکہ اُس سے قطع تعلق کر کے اُسے قتل کئے جانے کے حکم میں کرد و پس قتل کے عام مشہور معنوں کے علاوہ اس کے معنی ذلیل کرنے اور قطع تعلق کرنے کے بھی ہیں۔“ ا تالا لسان العرب زير لفظ قَتَلَ جلدا اصفحه ۳۵ مطبوعہ بیروت ۱۹۸۸ء ( تفسیر کبیر جلد اصفحه ۴۵۲)