خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 360 of 644

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد سوم) — Page 360

خلافة على منهاج النبوة جلد سوم بچوں کی تربیت نہایت اہم چیز ہے حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے ۲۱ ستمبر ۱۹۵۱ء کو خطبہ جمعہ میں بچوں کی تربیت کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا:۔وو ” پس بچوں کی تربیت نہایت اہم چیز ہے میں دیکھتا ہوں کہ ربوہ پر جہاں بہت سی ذمہ داریاں ہیں وہاں بچوں کی تربیت کے متعلق بھی اس پر بڑی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے لیکن افسوس ہے کہ بچوں کی تربیت کی طرف بہت کم توجہ کی جاتی ہے۔قادیان میں بھی نقص تھا اور میں نے اس کو دور کرنے کی کوشش کی تھی لیکن وہاں یہ نقص زیادہ نہیں تھا۔یہاں تو یہ حالت ہے کہ والدین اپنے بچوں کو خلافت کی اہمیت بھی نہیں بتاتے چنانچہ بعض بچے جب میرے پاس آتے ہیں تو میں نے دیکھا ہے کہ وہ السّلامُ عَلَيْكُمْ کہنے کی بجائے اس قسم کے الفاظ اپنی زبان سے نکال دیتے ہیں کہ بابا جی سلام۔اس کے معنی یہ ہیں کہ انہیں پتہ ہی نہیں کہ ان کا خلیفہ وقت کے ساتھ کیا رشتہ ہے اور اسے کن الفاظ میں مخاطب کرنا چاہیے۔اگر والدین نے انہیں خلافت کے مقام کی اہمیت بتائی ہوتی تو وہ آداب اسلامی سے اس قدر برگا نہ نہ ہوتے۔میں سمجھتا ہوں یہ ماں باپ کا ہی قصور ہے کہ انہیں یہ بتایا ہی نہیں گیا کہ خلیفہ کا رشتہ ماں باپ اور استاد کے رشتہ سے بھی زیادہ اہم ہے اور ان کا فرض ہے کہ اسے ان سب سے زیادہ عزت کا مقام دیں۔( الفضل ۱۰ رمئی ۱۹۶۱ء )